اصل انقلاب اورتبدیلی اسلامی نظام کے نفاذ سے آئے گی‘کچھ لوگ انقلاب اور تبدیلی کی بات کرتے ہیں‘ تمام بڑی اہم سیاسی اور مذہبی جماعتیں امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں‘جمعیت علما اسلام (س) سربراہ مولانا سمیع الحق کا انٹرویو

اتوار 18 ستمبر 2016 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) جمعیت علما اسلام (س) سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ کچھ لوگ انقلاب اور تبدیلی کی بات کرتے ہیں ‘ اصل انقلاب اورتبدیلی اسلامی نظام کے نفاذ سے آئے گی‘ بھارت جس بے شرمی سے ہماری سرحدوں پر جارحیت کررہا ہے اس کے جواب میں ہر گلی کوچے سے جہاد کا نعرہ بلند ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں جمعیت علما اسلام (س) سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ تمام بڑی اہم سیاسی اور مذہبی جماعتیں امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں‘مولاناسمیع الحق نے کہاکہ اس وقت دینی مدارس حفاظت دین اور اشاعت اسلام کا آخری اور واحد ذریعہ ہیں جہاں دہشتگردی کی نہیں بلکہ امن و سلامتی کا پیغام دیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اسلام دشمن مغرب کے پروپیگنڈا میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ انقلاب اور تبدیلی کی بات کرتے ہیں اصل انقلاب اورتبدیلی اسلامی نظام کے نفاذ سے آئے گی۔