احسن اقبال کا ضلعی چیئرمین شپ کیلئے اپنے بیٹے کی حمایت نہ کرنے پر دانیال عزیز پرسخت اظہار برہمی

نواز شریف کو دانیال عزیز پر تحفظات تھے‘ٹکٹ دیتے وقت جب ان کا نام سامنے آیا تو ہم سے پوچھا کہ اس کی گارنٹی کون دے گا؟میرے کہنے پر انکو ٹکٹ ملی‘وفاقی وزیر

اتوار 18 ستمبر 2016 21:36

احسن اقبال کا ضلعی چیئرمین شپ کیلئے اپنے بیٹے کی حمایت نہ کرنے پر دانیال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا ضلعی چیئرمین شپ کیلئے اپنے بیٹے کی حمایت نہ کرنے پر دانیال عزیز پرسخت اظہار برہمی ‘دونوں میں اختلافات میں بھی شدت آنے لگی ‘احسن اقبال نے دانیال عزیز پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا بیٹا ضلعی چیئرمین شپ ناروال کا امیدوار ہے مگر (ن) لیگ کے اپنے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال نے اس پر سخت برہمی اور ناراضگی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز کے باپ میری والدہ کے الیکشن پر اثر انداز ہوئے تھے انہوں نے 60ووٹ بیچ کر الیکشن ہروا دیا تھا‘نواز شریف کو دانیال عزیز پر تحفظات تھے‘ٹکٹ دیتے وقت جب ان کا نام سامنے آیا تو انہوں نے ہم سے پوچھا کہ اس کی گارنٹی کون دے گا؟مگر میرے کہنے پر نوازشر یف نے انکو ٹکٹ دیا۔

متعلقہ عنوان :