(ن) لیگ کے اقتدار کی کشتی تنکوں کے سہارے چل رہی ہے ‘ (ن) لیگ والوں نے کر پشن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور احتساب کی بات پر (ن) لیگ اپوزیشن کو گالیاں دینا شروع کر دیتی ہے

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کا انٹرویو

اتوار 18 ستمبر 2016 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے اقتدار کی کشتی تنکوں کے سہارے چل رہی ہے ‘پیپلزپارٹی (ن) لیگ کے نہیں جمہو ریت آئین وقانون کے ساتھ ہے‘پانامہ لیکس کے معاملے آج بھی اپوزیشن جماعتیں پار لیمنٹ میں متحد ہیں ‘ایس ایس پی راؤ انوار نے جس طر یقے سے خواجہ اظہار کر گرفتار کیا ہے دنیا میں کوئی آئین اسکی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے صرف کر پشن ہی نہیں بلکہ کر پشن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور احتساب کی بات پر (ن) لیگ اپوزیشن کو گالیاں دینا شروع کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں (ن) لیگ اقتدار بچانے کیلئے ہاتھ پا?ں مار رہی ہے مگر اگر ملک میں شفاف احتساب اور پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں ہوگی تو (ن) لیگ کے اقتدار کی کشتی کو بچانا ممکن نہیں رہیگا ملک میں کر پشن اور لو ٹ مار کے خلاف پر امن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور جمہو ری حق ہے جس سے اسکو روکا نہیں جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :