پاکستان کے در اندازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ اڑی حملے میں پاکستان کا کوئی عمل دخل نہیں‘ بھارتی الزام تراشی درست نہیں ‘ ہم کشمیریوں کی اخلاقی حمایت کررہے ہیں اخلاقی حمایت سے زیادہ ہماری کسی قسم کی مداخلت نہیں ہے‘ کشمیر کے معاملے میں پاکستان کا موقف وہی ہے جو اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا ہے، ہم اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے اپنا موقف دیں گے،

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی بات چیت

اتوار 18 ستمبر 2016 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قطعی طور پر دونوں طرف سے پاک بھارت باونڈری بند ہے اس لیے پاکستان کی طرف سے در اندازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ اڑی حملے میں پاکستان کا کوئی عمل دخل نہیں اور بھارتی الزام تراشی درست نہیں ہے‘ہم کشمیریوں کی اخلاقی حمایت کررہے ہیں اخلاقی حمایت سے زیادہ ہماری کسی قسم کی مداخلت نہیں ہے‘ کشمیر کے معاملے میں پاکستان کا موقف وہی ہے جو اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا ہے، ہم اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے اپنا موقف دیں گے۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت کے اپنے سیاستدان مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دے رہے ہیں‘ کشمیر ایک تاریخی حقیقت ہے جس کی نفی نہیں کی جاسکتی بھارت جو آج بوئے گا کل وہی کاٹے گا۔

(جاری ہے)

اڑی حملے میں پاکستان کا کوئی عمل دخل نہیں اور بھارتی الزام تراشی درست نہیں، بھارت بے بنیاد الزام تراشی کر رہا ہے۔

پاک بھارت سرحد دونوں طرف سے ہی بند ہے اس لیے پاکستان کی جانب سے دراندازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی پوری وادی میں آگ لگی ہوئی ہے اور ہم کشمیریوں کی اخلاقی حمایت کررہے ہیں اخلاقی حمایت سے زیادہ ہماری کسی قسم کی مداخلت نہیں ہے۔ کشمیر کے معاملے میں پاکستان کا موقف وہی ہے جو اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا ہے، ہم اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے اپنا موقف دیں گے۔