وزیر اعظم نے پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے قوم کے سوالوں کا جواب نہیں دیا ،ڈاکٹر طاہرالقادری
قوم ناکام اور کرپٹ حکومت کو مسئلہ کشمیر کے پیچھے نہیں چھپنے دے گی ‘ لندن میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو
اتوار 18 ستمبر 2016 21:20
لندن /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پانامہ لیکس ،سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قومی سلامتی کے برخلاف اقدامات کے حوالے سے عوام کے سوالات کا جواب نہیں دے سکے قوم ناکام اور کرپٹ حکومت کومسئلہ کشمیر کے پیچھے نہیں چھپنے دے گی۔کشمیر کی آزادی کے لیے تنہا کشمیری جان و مال کی قربانیاں دے رہے ہیں نواز حکومت بتائے اس نے اپنے حالیہ تین سالہ اقتدار میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے زبانی جمع خرچ کے سوا کیا کردار ادا کیا؟جب تک اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطہ میں امن قائم نہیں ہوگا ۔
وہ گزشتہ روز لندن میں اوورسیز تنظیمات کے صدورودیگر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر بشارت عزیز جسپال ،فیاض وڑائچ ،علی عباس بخاری ،ساجد محمود بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں وفاق اور پنجاب کی حکومت نے اپنی ماتحت ایجنسیوں کو سیاسی مخالفین کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کا ٹاسک دے رکھا ہے ۔
نواز حکومت اپوزیشن کے جمہوری احتجاج سے خوف زدہ کیوں ہے ؟انہوں نے کہا کہ قوم پوچھنا چاہتی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دشمنی ہے تو وزرائے اعظم کے درمیان دوستی کی وجہ کیا ہے ؟اور حکمران خاندان کی شوگر ملوں میں دس دس سال کے ملٹی پل ویزوں پر بھارتیوں کی آمد ورفت کیوں ہے ۔حکمران خاندان کی شوگر ملوں میں آنے والوں کے لیے قوانین میں نرمی کیوں کی جاتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ جلد بقیہ تین سو بھارتیوں کی فہرست بھی میڈیا کو جاری کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.