بے نظیر بھٹو ائرپورٹ پر پی آئی اے اور ایک نجی ائرلائن کی پروازیں وقت سے پہلے منزل کی طرف روانہ

درجنوں مسافر سوار ہونے سے رہ گئے ‘ مسافروں کا ائرلائن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 18 ستمبر 2016 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) بے نظیر بھٹو ائرپورٹ پر پی آئی اے اور ایک نجی ائرلائن کی پروازیں وقت سے پہلے منزل کی طرف روانہ ، درجنوں مسافر رہ گئے ، مسافروں کا ائرلائن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیر بلیو کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے منزل کی طرف اڑان بھر گئی۔

(جاری ہے)

پرواز نے ساڑھے دس بجے کراچی جانا تھا مگر نو بجے ہی چلی گئی ، پرواز جلد جانے سے درجنوں مسافر جہاز میں سوار ہونے سے رہ گئے۔ مسافروں نے پرواز جلد بھجوانے پر ائیرپورٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایک مسافر بلقیس طاہرہ کا کہنا تھا کہ پرواز نے ساڑھے دس بجے کراچی جانا تھا ، ڈیڑھ گھنٹہ پہلے کراچی روانہ کر دی گئی ، ایئر لائن انتظامیہ نے جہازکے وقت سے پہلے روانہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں دی ، دوسری طرف پی آئی اے کی اسلام ا?باد سے سکردو جانے والی پرواز پی کے 451 بھی اپنے مسافروں کو چھوڑ گئی جس پر مسافروں نے انتظامیہ کے خلاف ایئر پورٹ لاوٴنج میں احتجاج کیا

متعلقہ عنوان :