رائے ونڈ مارچ کو روکنے کیلئے (ن) لیگی ڈنڈا بردار فورس کے مقابلہ کیلئے پی ٹی آئی ٹائیگرز بھی میدان میں آ گئے

گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی نے بھی ڈنڈا فورس تیار کر لی ‘پش اپس اوراٹھک بیٹھک لگاکر اپنی تیاری بتادی قانون ہاتھ میں لینے والوں کو گرفتار کر لیا جائیگا‘پولیس کی تنبیہ

اتوار 18 ستمبر 2016 20:39

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کو روکنے کیلئے (ن) لیگی ڈنڈا بردار فورس کے مقابلہ کیلئے پی ٹی آئی ٹائیگرز بھی میدان میں آ گئے‘ گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی نے بھی ڈنڈا فورس تیار کر لی ‘پش اپس اوراٹھک بیٹھک لگاکر اپنی تیاری بتادی‘پولیس نے تنبیہ کردی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو گرفتار کر لیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کی ڈنڈا بردارفورس کیجواب میں گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی نے بھی ڈنڈابردار فورس تیارکرلی۔ پی ٹی آئی والوں نے بھی پش اپس اوراٹھک بیٹھک لگاکر اپنی تیاری بتادی۔گوجرانوالہ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں کشیدگی بڑھ گئی ۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پش اپس اوراٹھک بیٹھک لگا کر نون لیگی کارکنوں کو جواب دیا۔دوسری جانب پولیس نے تنبیہ کردی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو گرفتار کر لیا جائیگا