Live Updates

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے مستعفی ہو نے کے بعد یو تھ ونگ میں بھی بغاوت

پنجاب کے مختلف اضلاع میں یوتھ ونگ کی خفیہ میٹنگز‘ سیکریٹری جنرل کے خلاف ملک گیر مہم چلا نے کا فیصلہ

اتوار 18 ستمبر 2016 19:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکر یٹری جنرل کے مستعفی ہو نے کے بعد یو تھ ونگ میں بھی بغاوت پنجاب کے مختلف اضلاع میں یوتھ ونگ کی خفیہ میٹنگز سیکریٹری جنرل کے خلاف ملک گیر مہم چلا نے کا فیصلہ تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی سے ذرائع نے بتا یا کہ عمران خان کو چند غلط مشیروں نے گھیر رکھا ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کا گراف ملک بھر میں گر رہا ہے پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکر یٹری جنرل سیف اللہ نیازی کے استعفے کے بعد یوتھ ونگ میں بھی بغاوت شروع ہو چکی ہے جس میں پی ٹی آئی کے سیکرٹیری جنرل جہا نگیر ترین کے خلاف ملک گیر مہم چلا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطا بق فیصل آباد میں نا معلوم مقام پر ہو نے وا لے اجلاس پی ٹی آئی کے 2دھڑے کھل کر سا منے آ گئے ہیں ایک دھڑا وا ئس چیئر میں شاہ محمود قریشی جبکہ دوسرا دھڑا سیکر ٹری جنرل جہا نگیر ترین کی حما ئت کر رہا ہے ذرائع نے بتا یا کہ پی ٹی آئی میں دھڑئے بندیا ں آئند چند روز میں کھل کر سا منے آ جا ئیں گی فور طور پر اگر دھڑے بند یاں ختم نہ کی گئی گئیں را ئیونڈ مارچ مکمل طور پر فلاپ ہو جا ئے گا جس کا پی ٹی آئی کو ملک بھر میں نقصان ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات