Live Updates

نندی پور منصوبے کا ریکارڈجلا نے اور ضائع کرنے کی انکوائر ی کر نیوالی ٹیم نے سیکیورٹی ٹیم کو ذمہ دارقر اردیدیا ‘ذرائع

اتوار 18 ستمبر 2016 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) نندی پور منصوبے کا ریکارڈجلا نے اور ضائع کرنے کی انکوائر ی کر نیوالی ٹیم نے سیکیورٹی ٹیم کو ذمہ دارقر اردیدیا ۔ذرائع کے مطابق نندی پور منصوبے کے ریکارڈ جلانے پر تحقیقات کرنے والی ٹیم نے رپورٹ تیار کر لی جس میں بتایا گیا ہے کہ ریکارڈ ضائع ہونے کی ذمہ دار نندی پور منصوبے کی سیکیورٹی ٹیم ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکیورٹی انچارج رانا مہتاب کو کلیئر کرانے کے لیے با اثر افراد متحرک ہیں ۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باہر سے آیا کوئی شخص ریکارڈ ضائع نہیں کر سکتا ریکارڈ ضائع کرنے میں پلانٹ میں کام کرنے والے ملوث ہیں ۔جعلی رسیدوں پر دستخط کس نے کیے ؟اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ‘تفتیشی ٹیم نے کمیٹی کے ایڈمن بلاک میں الارم اور سی سی ٹی وی نصب نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے ہیں ‘تحقیقاتی ٹیم کل (سوموار) وزارت پانی و بجلی کو رپورٹ پیش کرے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات