Live Updates

شیخ رشید احمد کا30ستمبر کے تحر یک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کی مکمل حمایت اور شر کت کا اعلان

(ن) لیگ نے احتجاج میں رکاوٹ ڈالی تو اگلاٹارگٹ جاتی عمرہ ہی ہوگا ‘پیپلزپارٹی کی مارچ میں شر کت کے امکان نظر نہیں آتے ‘آصف زداری کلین چٹ سمیت6مطالبات حکومت سے ہیں وہ چاہتے ہیں یہ پورے ہوجائے‘اگر عوام سڑکوں پر نکل آئے تو پیپلزپارٹی کوئی اور جماعت رائے ونڈ مارچ میں شر کت نہ کر یں فرق نہیں پڑیگا ‘ اصل طاقت پاکستان کے عوام ہیں جو بھی عمران خان کے ساتھ ہیں ‘انٹرویو

اتوار 18 ستمبر 2016 19:15

شیخ رشید احمد کا30ستمبر کے تحر یک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کی مکمل حمایت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 30ستمبر کے تحر یک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کی مکمل حمایت اور شر کت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر (ن) لیگ نے احتجاج میں رکاوٹ ڈالی تو اگلاٹارگٹ جاتی عمرہ ہی ہوگا ‘پیپلزپارٹی کی مارچ میں شر کت کے امکان نظر نہیں آتے ‘آصف زداری کلین چٹ سمیت6مطالبات حکومت سے ہیں وہ چاہتے ہیں یہ پورے ہوجائے‘اگر عوام سڑکوں پر نکل آئے تو پیپلزپارٹی کوئی اور جماعت رائے ونڈ مارچ میں شر کت نہ کر یں فرق نہیں پڑیگا ۔

اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الر حمن‘اسفند یار ولی اور آفتاب شر پاؤ جیسے لوگ حکومت کے ساتھ رہے یا اپوزیشن کے ساتھ آئے جائے کوئی فرق نہیں پڑ تا کیونکہ اصل طاقت پاکستان کے عوام ہیں جو بھی عمران خان کے ساتھ ہیں اور ہم بھی عمران خان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں قوم باہر نکلی تو فائنل راؤنڈ 30ستمبر سے ہی شروع ہو گا اور حکومت کو مشورہ ہے وہ ہمارے پر امن احتجاج کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی بجائے ہمیں پرامن احتجاج کر نے کا موقعہ دیں ۔ تحر یک انصاف میں اختلافات کے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان ہی تحر یک انصاف ہے اس لیے تحر یک انصاف کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات