Live Updates

جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹا یا جائے ،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کو خط لکھ دیا

جہانگیر ترین کو ذیلی ونگز تحلیل کرنے کا اختیار نہیں ہے خط کا متن

اتوار 18 ستمبر 2016 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے عمران خان کو خط لکھ کر جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو خط تحریر کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹا یا جائے ۔خط کے متن میں انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے پارٹی وڑن کو نظر انداز کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین اپنوں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے پارٹی انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو متعارف کرایا ۔خط میں کہا گیا کہ جہانگیر ترین کو ذیلی ونگز تحلیل کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات