فیصل آباد: کانگو وائرس کے مریض کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم کے متاثر ہونے کا شبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 ستمبر 2016 15:47

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر2016ء) : کانگو وائرس کے مریض کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم کے متاثر ہونے کا شبہ۔ تفصیلات کے مطابق کانگو وائرس کا شکار تاندلیانوالہ کے رہائشی راشد کا سول اسپتال میں علاج جاری ہے جس دوران شبہ ہوا ہے کہ میڈیکل ٹیم بھی متاثر ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزاورمیڈیکل اسٹاف کے خون کے نمونے لے لئے گئے ہیں ۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرعبدالرؤف نے کہا کہ ایک ڈاکٹر کو فلو کی شکایت پر پوری میڈیکل ٹیم کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کانگو وائرس کے معاملے پر 5 ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :