2016-17 ء میں جولائی کے دوران جیولری کی قومی برآمدات میں 41 فیصد کا نمایاں اضافہ

اتوار 18 ستمبر 2016 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) رواں مالی سال 2016-17 ء میں جولائی کے دوران جیولری کی قومی برآمدات میں 41 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2016 ء کے دوران 0.640 ملین ڈالر کی جیولری برآمد کی گئی گزشتہ مالی سال میں جولائی 2015 ء کے دوران جیولری کی برآمدات سے 0.454 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا، اسطرح جولائی 2015ء کے مقابلہ میں جولائی2016 ء کے دوران جیولری کی ملکی برآمدات میں 40.97 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :