2016-17ء کے ابتدائی مہینے جولائی کے دوران سویا بین آئیل کی ملکی درآمدات میں 40 فیصد کا اضافہ

اتوار 18 ستمبر 2016 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) گزشتہ مالی سال پہلے ماہ کے مقابلے میں جاری مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی مہینے جولائی کے دوران سویا بین آئیل کی ملکی درآمدات میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائی شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2015ء کے دوران سویا بین آئیل کی قومی درآمدات کا حجم 11 ملین ڈالر تھا جبکہ جاری مالی سال میں جولائی 2016 ء کے دوران سویا بین آئیل کی درآمدات 15.3 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں اسطرح سویا بین آئیل کی ملکی درآمدات میں 40 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :