رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے ماہ جولائی کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 80فیصد کی کمی دیکھی گئی

اتوار 18 ستمبر 2016 15:41

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے ماہ جولائی کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 80فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں جولائی2016ء کے دوران تمباکوکی قومی برآمدات 0.56ملین ڈالر تک کم ہوگئیں  گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی2015ء کے دوران تمباکو کی برآمدات سے 2.72ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا گیا تھااس طرح جولائی 2015ء کے مقابلہ میں جولائی 2016ء کے دوارن تمباکو کی ملکی برآمدات میں 80 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :