کاشتکاروں کو 80ارب کے بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا آغاز (کل) ہوگا

محکمہ زراعت پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مزارعین اور ٹھیکیداران کو بھی بلا سود قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے ترجمان محکمہ زراعت

اتوار 18 ستمبر 2016 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام کاشتکاروں کو 80ارب کے بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا آغاز (کل)19ستمبر سے ہو گا ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرساڑھے12ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کیلئے بذریعہ سمارٹ فون 80ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا آغا ز پیر سے ہو گایترجمان نے بتایا کہ محکمہ زراعت پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مزارعین اور ٹھیکیداران کو بھی بلا سود قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ربیع کیلئے 25ہزارروپے فی ایکڑ جبکہ خریف کیلئے 40ہزارروپے فی ایکڑ تک قرضہ دیا جائے گا۔ رجسٹریشن کیلئے تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹرز شام4تا رات 8بجے تک کھلے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

قرض کے حصول کے خواہش مند کاشتکار اصل شناختی کارڈ،موبائل نمبر اور زمین کی تفصیل کے ہمراہ اراضی ریکارڈ سنٹرز پر آکر بلامعاوضہ اپنی رجسٹریشن کروائیں ۔اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں متعلقہ کاشتکار سے زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ،نیشنل بنک،نیشنل رورل سپورٹ پروگرام،اخوت اور تعمیر بنک کی جانب سے رابطہ کیا جائے گا۔

قرضہ کے حصول کیلئے کاشتکار کی زرعی زمین اور رہائش ایک ہی یونین کونسل میں ہونی چاہئے تاھم ایک خاندان سے صرف ایک شخص قرضہ حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔مزارعین اور ٹھیکیداران بھی زمین کے اصل مالک کے اجازت نامے،شناختی کارڈکی کاپی،موبائل نمبراور زمین کی تفصیل کے زریعے رجسٹریشن کرواکر قرضہ حاصل کر سکتے ہیں ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکار قرضہ کیلئے اہل ہیں تاہم صرف 5ایکڑ زمین تک قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :