جولائی کے مقابلے میں اگست کے مہینے میں ایرانی تیل کی برآمدات میں 15 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا

رواں ماہ کے دوران ایران کے تیل کی پیداوار38 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی

اتوار 18 ستمبر 2016 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) جولائی کے مقابلے میں اگست کے مہینے میں ایرانی تیل کی برآمدات میں 15 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مہینے میں ایرانی تیل کی برآمدات پندرہ فی صد کے اضافے کے ساتھ 20 لاکھ بیرل روزانہ سے زیادہ ہوگئی رواں سال جولائی میں ایرانی تیل کی برآمدات 18 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ تھی۔

(جاری ہے)

بھارت اور یورپی ممالک کی جانب سے ایرانی تیل کی طلب میں اضافے کو اس کی اہم وجہ قرار دیا جا نے لگا۔ ایران تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کا تیسرا بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔ ایران نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد اپنی تیل کی پیدوار میں دوگناہ اضافہ کیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایشیائی اور یورپی منڈیوں میں تیل کی کھپت کو دیکھتے ہوئے رواں ماہ کے دوران ایران کے تیل کی پیداوار38 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :