آئندہ دو سال کے دوران صوبہ پنجاب 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پنجاب حکومت سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

اتھارٹی کے قیام سے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ و فنی تربیت کی فراہمی میں معاونت حاصل ہوگی اشفاق سرور

اتوار 18 ستمبر 2016 15:39

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) آئندہ دو سال کے دوران صوبہ پنجاب 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پنجاب حکومت سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی اے) کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے وزیر برائے محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اتھارٹی کے قیام سے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ و فنی تربیت کی فراہمی میں معاونت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فنی وپیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی سے نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مدد حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کیلئے مرتب کی گئی حکمت عملی کے تحت آئیندہ دو سال کے دوران دو ملین نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :