مالی سال 2015 ء کے دوران پاک برطانیہ دو طرفہ تجارت کا حجم 2.06 ارب یورو ریکارڈ کیا گیا

گزشتہ سال کے دوران پاکستان نے برطانیہ کو 1.355 ارب یورو کی برآمدات کی تھیں وزارت تجارت

اتوار 18 ستمبر 2016 15:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) مالی سال 2015 ء کے دوران پاک برطانیہ دو طرفہ تجارت کا حجم 2.06 ارب یورو ریکارڈ کیا گیا ہے اور تجارتی توازن پاکستان کے حق میں رہا ۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران پاکستان نے برطانیہ کو 1.355 ارب یورو کی برآمدات کی تھیں جبکہ برطانیہ سے 0.704 ارب یورو کی درآمدات کی گئیں اسطرح پاک برطانیہ باہمی تجارت کے تحت تجارتی توازن پاکستان کے حق میں رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کی منڈیوں تک آسان رسائی اور برآمدات کے فروغ کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت کے تحت جنوری 2014 ء کے بعد برطانیہ کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :