سعودی عرب: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 18 ستمبر 2016 15:19

سعودی عرب: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے

ریاض(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر۔2016ء) سعودی عرب میں سکیورٹی کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ شدت پسندحملہ تھا ۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں پولیس اہلکار ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دمام شہر میں گشت کر رہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

ہسپتال لائے جانے کے بعد دونوں پولیس اہلکاروں کو مردہ قرار دیا گیا۔کسی گروہ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور پولیس نے بھی کسی تنظیم کا نام نہیں لیا ہے۔خیال رہے کہ دمام سعودی عرب کا شیعہ اکثریتی شہر ہے۔اس سے قبل تیل سے مالامال سنی اکثریتی ملک سعودی عرب میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں پولیس والوں پر حملے ہوتے رہے ہیں۔رواں سال جنوری میں ایسے ہی ایک حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔