وفاقی منتظم شدہ قبائلی علاقہ جات کو 2018 سے قبل صوبے میں ضم کردیا جائے اور کے پی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت بلدیاتی انتخابات بھی کرائے جائیں۔ اپنی تجاویز کمیٹی تک پہنچادی ہیں۔ اگر فاٹا نے 2018 کے انتخابات میں اپنے منتخب نمائندوں کو کے پی اسمبلی میں بھیجنے کا موقع گنوادیا تو اگلا موقع 2023 میں آئے گا اور کسی کو کیا پتہ کہ اس وقت تک کیا ہوجائے گا ‘ ہم جو کہہ رہے ہیں وہ قابل عمل ہے-وزیراعلی کے پی کے پرویزخٹک
میاں محمد ندیم اتوار 18 ستمبر 2016 15:19
پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر۔2016ء) خیبر پختونخوا کی حکومت نے تجویز دی ہے کہ وفاقی منتظم شدہ قبائلی علاقہ جات کو 2018 سے قبل صوبے میں ضم کردیا جائے جبکہ وہاں کے پی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت بلدیاتی انتخابات بھی کرائے جائیں۔کے پی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس میں تاخیر کی گئی تو فاٹا میں اصلاحات اور انضمام کا سارا عمل پٹڑی سے اتر جائے گا اور ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
اس معاملے سے واقف حکومتی عہدے داروں نے بتایا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے رواں ماہ کے آغاز میں پشاور میں فاٹا اصلاحات کمیٹی کے ارکان سے باضابطہ ملاقات کی تھی اور انہوں نے فاٹا کے حوالے سے پانچ سالہ منصوبے سے عدم اتفاق کیا تھا۔کے پی کے کا موقف ہے کہ فاٹا کا انضمام جلد از جلد ہوسکتا ہے اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی سربراہی میں فاٹا اصلاحات کمیٹی نے جو پانچ سالہ منصوبہ بنایا ہے اس سے سارا معاملہ غیر یقینی کا شکار ہوجائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.