پاک برطانیہ دو طرفہ تجارت کا حجم 2.06 ارب یورو ریکارڈ

اتوار 18 ستمبر 2016 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) گزشتہ سال 2015 کے دوران پاک برطانیہ دو طرفہ تجارت کا حجم 2.06 ارب یورو ریکارڈ کیا گیا ہے اور تجارتی توازن پاکستان کے حق میں رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران پاکستان نے برطانیہ کو 1.355 ارب یورو کی برآمدات کی تھیں جبکہ برطانیہ سے 0.704 ارب یورو کی درآمد ت کی گئی ہیں اس طرح پاک برطانیہ تجارتی توازن پاکستان کے حق میں رہا ہے رپورٹ کے مطابق منڈیوں تک آسان رسائی اور برآمدات کے فروغ کیلئے جی ایس پی پلس کے ذریعے ملکی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :