عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

اتوار 18 ستمبر 2016 14:57

ویانا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ایک مرتبہ پھر تبدیل ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز عالمی منڈی ایک مرتبہ پھر تیل کی قیمتوں میں کمی کی شکار نظر آئی جہاں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت میں دو اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد کمی دیکھی گئی اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل ایک اعشاریہ تین دو ڈالر کے اضافے کے ساتھ تینتالیس اعشاریہ پانچ آٹھ ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت میں دو اعشاریہ سات فیصد کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت ایک اعشاریہ دو پانچ ڈالر گر کر پینتالیس اعشاریہ آٹھ پانچ ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئیں

متعلقہ عنوان :