ہارورڈ یونیورسٹی نے پاکستان کو دنیا کی اْبھرتی ہوئی معیشت قرار دے دیا

اتوار 18 ستمبر 2016 14:56

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) ہارورڈ یونیورسٹی نے پاکستان کو دنیا کی اْبھرتی ہوئی معیشت قرار دے دیا، پاکستانی معیشت سوائے بھارت کے چین سمیت خطے کے تمام ممالک سے زیادہ ترقی کرے گی۔ہارورڈ یونیورسٹی کے ادارے سینٹر فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ نے دنیا کے اہم ممالک کی معاشی ترقی سے متعلق ریسرچ رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کی ترقی کی رفتارچین کی معاشی ترقی سے بھی زیادہ ہوگی۔

(جاری ہے)

سی آئی ڈی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 10 سال تک پاکستان کی معاشی شرح نمو5 اعشاریہ 07 فیصد رہے گی، بھارت کی جی ڈی پی گروتھ 6.98 فیصد اور چین کی 4.28 فیصد رہے گی، امریکہ کی معاشی شرح نمو2.58 فیصد،،برطانیہ کی 3.22 فیصد اْور جرمنی کی صرف 0.33 فیصد رہے گی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکی، یو اے ای اور سری لنکا سے بھی زیادہ رہیگی تاہم دنیا بھر میں معاشی سست روی کے باعث کموڈیٹیز کی قیمتیں کمی کا شکار رہیں گی

متعلقہ عنوان :