ڈالر پاکستان میں 25پیسے اور مہنگا ہوگیا

عالمی سطح پربھی اس کی قدر میں اضافہ

اتوار 18 ستمبر 2016 14:55

نیو یارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) امریکی مرکزی بینک کے اجلاس سے پہلے ہی ڈالر پاکستان میں 25پیسے اور مہنگا ہوگیا ہے جبکہ عالمی سطح پربھی اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے اجلاس میں شرح سود متعین کرے گا، اگرچہ بیشتر توقعات شرح سود برقرار رکھے جانے کی ہیں، تاہم مارکیٹ میں غیرمتوقع فیصلے کی بے چینی بھی ہے، جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر اضافہ ہورہا ہے۔

عالمی مارکیٹ کے اثرات روپے پر بھی مرتب ہوئے ہیں، ڈالر کی قدر کاروباری ہفتے کے اختتام پر 104 روپے 58 پیسے رہی۔تاہم روپے کی قدر دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھی ہے،یورو 12 پیسے سستا ہو کر 117 روپے 46پیسے ،پاو?نڈ اسٹرلنگ 71 پیسے سستا ہو کر 138 روپے 10اور کینڈین ڈالر 1 روپے 17 پیسے سستا ہوکر 79 روپے 45 پیسے کا ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :