والد رحم گل اور چچا افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر ملا فضل اللہ کے ساتھ تھے، خودکش حملہ آور عثمان کا دوران تفتیش انکشاف

اتوار 18 ستمبر 2016 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) کاؤنٹر ٹیرا رزم ڈپارٹمنٹ کے ذراء کے مطابق شکارپور سے گرفتار خودکش حملہ آور عثمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اسکے والد رحم گل اور چچا افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر ملا فضل اللہ کے ساتھ تھے۔گرفتار عثمان کے چچا کو جب سے حراست میں لے لیا گیاہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شکار پور سے گرفتار خودکش حملہ آور عثمان نے انکشاف کیا ہے کہ اسکا والد رحم گل سوات آپریشن کے دوران گرفتار بھی ہوا۔

(جاری ہے)

رہائی کے بعد رحم گل اہل خانہ کے ساتھ کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن منتقل ہوگیاتھا۔ لیکن رینجرز کے چھاپوں کے باعث کچھ ہی مہینوں میں پورا گھرانہ حب منتقل ہوگیا۔گرفتار خودکش حملہ آور کے مطابق اس کے والد رحم گل افغانستان میں ہی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ گرفتار عثمان کے مطابق ایک چچا نواب گل افغانستان میں رہائش پذیر ہے۔ ملزم کے انکشاف پر حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے حب سے ملزم کے دو چچاوٴں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں کے نام نورہانی گل اور علی گل ہیں۔ گرفتار ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حساس اداروں نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔