سی پیک منصوبے سے خطے کے تین ارب عوام کو فائدہ ہوگا وزارت منصوبہ بندی وترقی
روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے پاکستان کو ایشن ٹائیگر بنانے کا خواب پورا ہوگا منصوبے کے تحت تجارتی مراکز قائم کئے جائیں گے ملک کی معیشت مستحکم ہوگی طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں کے عوام کے لئے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا حکام
اتوار 18 ستمبر 2016 14:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے خطے کے تین ارب عوام کو فائدہ ہوگا منصوبے کے تحت تجارتی مراکز قائم کئے جائیں گے جس سے ملک کی معیشت مستحکم ہوگی طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں کے عوام کے لئے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔
وزارت منصوبہ بندی وترقی کے حکام نے بتایا کہ رواں سال کے آخر تک پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائد ملنا شروع ہو جائیں گے، سی پیک کے قلیل مدتی منصوبے 2017۔2018 طویل مدتی منصوبے 2020ء تا 2030ء تک مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تکمیلی مراحل کے دوران ہی سڑکوں اور بجلی کے منصوبوں کے فوائد عوام کو ملنے لگے ہیں، کراچی کا بن قاسم پاور پلانٹ اگلے سال کے آخر تک بجلی کی پیداوار شروع کردے گا، کوئلے سے چلنے والے 660 میگا واٹ کے 2 پاور پلانٹس کی تعمیر سے حاصل ہونے والی 1320 میگاواٹ بجلی نظام میں آنے سے شارٹ فال ایک تہائی کم ہوجائے گا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.