سیاست ہمارے بزرگوں کا ورثہ ہے: علی حیدر گیلانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 ستمبر 2016 14:23

سیاست ہمارے بزرگوں کا ورثہ ہے: علی حیدر گیلانی

ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر2016ء) : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ہمارے بزرگوں کا ورثہ ہے ۔ ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال ساڑھے تین سال پہلے سے بہتر ہے ۔

(جاری ہے)

ہمیں دہشتگردی سے جان چھڑانے کیلئے متحد ہونا چاہئے ۔ علی حیدر گیلانی نے بتایا کہ مجھے اغوا کر کے فیصل آباد لے جایا گیا ۔ آرمی چیف کو بتایا تھا کہ اغواکاروں کا تعلق القائدہ سے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دعا گو رہنے کیلئے پوری قوم کا مشکور ہوں ۔ علی حیدر گیلانی نے بتایا کہ بہت سی باتیں اپنی کتاب کیلئے محفوظ رکھی ہیں ۔