جولائی 2016 ء کے دوران دالوں کی درآمدات میں 47.44 فیصد کا اضافہ
جولائی 2015 ء کے دوران 41.833 ملین ڈالر کی دالیں درآمد کی گئی تھیں رپورٹ
اتوار 18 ستمبر 2016 14:15
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء)جولائی 2016 ء کے دوران دالوں کی درآمدات میں 47.44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2015 ء کے دوران 41.833 ملین ڈالر کی دالیں درآمد کی گئی تھیں جاری مالی سال کے پہلے مہینے جولائی 2016 ء کے دوران دالوں کی ملکی درآمدات کا حجم 61.667 ملین ڈالر تک بڑھ گیا، اس طرح جولائی 2015 ء کے مقابلہ میں جولائی 2016 ء کے دوران دالوں کی ملکی درآمدات میں 19.844 ملین ڈالر یعنی 47.44 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2015ء کے مقابلہ میں جولائی 2016 ء کے دوران بالحاظ وزن دالوں کی ملکی درآمدات میں 11.10 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور گزشتہ مالی سال کے جولائی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ماہ جولائی میں 8 ہزار 359 میٹرک ٹن کم دالیں درآمد کی گئی ہیں ۔(جاری ہے)
جولائی 2015 ء میں دالوں کی ملکی درآمدات 75 ہزار 306 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی تھیں جو جولائی 2016 ء میں 66 ہزار 947 میٹرک ٹن تک کم ہو گئیں اسی طرح جون 2016 ء کے مقابلے میں جولائی 2016 ء کے دوران دالوں کی درآمدی مالیت مین بھی 8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور جون کے دوران دالوں کی قومی درآمدات 6.978 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں جو جولائی کے دوران 5.301 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں۔
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارانی علاقوں میں زیادہ پیداوار کے حامل بیجوں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ سے دالوں کی درآمدات میں کمی لائی جا سکتی ہے کیونکہ ملک میں دالوں کا زیادہ تر زیر کاشت رقبہ بارانی علاقوں پر مشتمل ہے۔ دالوں کی درآمد میں کمی سے نہ صرف بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کے ذرائع آمدنی کو بڑھایا جا سکے گا بلکہ اس سے قیمتی زر مبادلہ کی بھی بچت ہو گی۔مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.