توانائی بحران ختم کرنے کیلئے حکومت کی سنجیدہ کوششیں قابل تعریف ہیں، وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان
اتوار 18 ستمبر 2016 13:00
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی ) نے کہا ہے کہ توانائی بحران ختم کرنے کیلئے حکومت کی سنجیدہ کوششیں قابل تعریف ہیں ۔ نئے بجلی گھروں کے ساتھ پرانے بجلی گھروں کی اپ گریڈیشن اور بجلی کے ترسیل و تقسیم کے نظام کو بھی بھاری سرمایہ کاری کے ذریعے جدید بنایا جائے ورنہ قومی گرڈ میں اضافی بجلی شامل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
بجلی کا سال خوردہ ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن سسٹم دو سال کے اندر اندر قومی گرڈ میں شامل ہونے والی تقریباً 13 ہزار میگاواٹ بجلی کو تقسیم و ترسیل کا اہل نہیں۔ یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ توانائی بحران کئی سال سے جی ڈی پی کی شرح کو متاثرکر رہاہے ۔(جاری ہے)
ملک میں بجلی کی کمی اوسطاً 4 ہزار میگاواٹ ہے جوموسم گرما میں 7 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے جبکہ گیس کا شارٹ فال دو ارب مکعب فٹ ہے ۔
آبادی میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کی گھریلو کھپت میں سالانہ دس فیصد اضافہ ہو رہا ہے مگر پیداوار میں اس رفتار سے اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کیلئے ساٹھ فیصد گھرانے یو پی ایس اور انورٹر استعمال کرتے ہیں جس سے بجلی کے آلات متاثر ہوتے ہیں اور اس کا خرچہ سالانہ تیس ارب روپے ہے جو بچایا جا سکتا ہے۔ زبیر طفیل نے کہا کہ توانائی کے نئے منصوبوں کے ساتھ ٹرانسمیشن و ڈسٹریبیوشن سسٹم کو بہتر بنانا، بجلی کے بلوں کی وصولی ، چوری کی روک تھام اور سسٹم کے نقصانات پر بھی قابو پانا ہو گا ورنہ صورتحال بہتر نہیں ہو سکے گی۔ اس وقت ملک میں چوبیس ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کی استعداد موجود ہے مگر پیدا کی گئی تمام بجلی کا نصف سسٹم کے نقصانات اور چوری کی نظر ہو جاتا ہے جبکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیز صارفین سے وصولیاں نہیں کر پاتیں جس پر قابو پایا جائے۔ بجلی کے نادھندگان میں سے نصف حصہ یعنی پونے چار سو ارب روپے مختلف سرکاری محکموں کے ذمہ ہیں جن سے وصولی مشکل ہے۔ اگر وصولیوں میں اضافہ اور چوری و لائن لاسز میں کمی نہیں کی گئی تو نئے منصوبے حکومت پر مالی بوجھ بن جائینگے اور گردشی قرضہ دگنی رفتار سے بڑھے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.