Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی کے استعفے کی وجوہات سامنے آ گئیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 ستمبر 2016 12:53

تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی کے استعفے کی وجوہات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی کے استعفے کی وجاہات سامنے آ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیف اللہ نیازی کو بعض معاملات پر پارٹی سے شکایات تھیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیف اللہ نیازی کو بڑا عہدہ تو دیا گیا مگر اختیارات نہیں دیئے گئے ۔ ان پر پارٹی فنڈز میں خورد برد کے الزامات بھی لگائے گئے ۔ ذرائع کے مطابق ان پر یہ بھی الزام لگایا گیا کہ وہ کور کمیٹی میٹنگز میں عمران خان سے بحث کیا کرتے تھے ۔ جبکہ عبوری سیٹ اپ پر بھی سیف اللہ نیازی سے مشاورت نہیں کی گئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات