یورپین مارکیٹ میں ویجیٹیبل آئل اور پام آئل کے نرخوں میں کمی

اتوار 18 ستمبر 2016 12:25

لندن ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) یورپین مارکیٹ میں ویجیٹیبل آئل اور پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ان کی طلب میں کمی ہے۔لندن مارکیٹ میں گزشتہ روز آر بی ڈی پام اولین کے نرخوں میں 2.50-7.50 ڈالر فی ٹن کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

جنوری سے مارچ کیلئے پام اولین کے سودے 5 ڈالر کمی کے بعد 635 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ملائیشین پام آئل کے نرخ دو ہفتے کی کم ترین سطح پر رہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین آئل کے نرخوں میں استحکام رہا۔ اس کے سودے سہ پہر کے وقت 0.1 فیصد گر کر 13.81 سینٹ فی پونڈ رہے۔مارکیٹ میں کوکونٹ آئل اور پام کرنل آئل کے نرخوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔