انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے نرخوں میں کمی

اتوار 18 ستمبر 2016 12:25

ونگ پنگ ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ملکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں جاری بارشوں کے باعث کینولا کی کٹائی میں تاخیر ہورہی ہے اس کے باوجود اس کے نرخوں میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ کینیڈین ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔گزشتہ روز ایکسچینج میں نومبر کیلئے کینولا کے سودے 1.90 ڈالر گر کر 455.70 ڈالر فی ٹن طے پائے تاہم جنوری کیلئے کینولا کے سودے 1.90 ڈالر بڑھنے کے بعد 462.20 ڈالر فی ٹن رہے۔ادھر ملک میں جاری بارشوں کے باعث اب تک کینولا کی صرف 25 فیصد فصل کی کٹائی کی جاسکی ہے۔