10اکتوبرتک تمام تصدیق شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی: الیکشن کمیشن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 ستمبر 2016 12:23

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر2016ء) : الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 10اکتوبرتک تمام تصدیق شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹرز اپنے ووٹ کی تفصیلات جاننے کے لئے شناختی کارڈ نمبر8300 پرایس ایم ایس کریں۔

(جاری ہے)

منتقلی ،اخراج، درستگی ووٹ کے لیے قریبی ڈسپلے سنٹر یا ضلعی الیکشن کمشنر دفتر سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستیں ملک بھرکے11000ڈسپلےسینٹرزپرآویزاں کی جائیں گی۔ انتخابی فہرستوں کی معلومات یاشکایات کے لئے متعلقہ الیکشن کمیشن دفتر سے رابطہ کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 اکتوبرتک تمام تصدیق شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی ۔ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے حوالے سے دوسرا مرحلہ 20ستمبر سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :