ارجنٹائن میں مکئی سے برآمدی ٹیکس کے خاتمے سے کاشت میں اضافے کا امکان

اتوار 18 ستمبر 2016 11:43

بیونس آئرس ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) ارجنٹائن حکومت کی جانب سے مکئی پر برآمدی ٹیکس کی کمی کے باعث اس کے زیر کاشت رقبے میں اضافے جبکہ سویا بین کی کاشت میں 4 فیصد کمی کا امکان ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجنٹائن دنیا بھر میں مکئی اور سویابین کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ ہے اور اگلے مہینے دونوں فصلوں کی کاشت ہونی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ صدر ماریشیو میکری کے برسر اقتدار آنے کے بعد مکئی کی برآمد پر عائد کردہ بیس فیصد لیوی کے خاتمے کے بعد مکئی کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ یقینی ہے۔ دوسری جانب سویا بین کی برآمد پر بیس فیصد لیوی عائد ہے جس کے باعث کاشتکار یقینی طور پر اس کی نسبت مکئی کی کاشت کو ترجیح دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال مکئی کے زیر کاشت رقبے میں اضافے کے باعث سویا بین کے زیر کاشت رقبے میں 2.5 فیصد سے 4 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔