ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے : وفاقی وزیر دفاع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 ستمبر 2016 11:39

ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے : وفاقی وزیر دفاع

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر2016ء) : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لئے ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہندوستان سے جنگ کا کوئی حطرہ نہیں ہے لیکن ہماری تیاری مکمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہماری دفاعی ضروریات سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں ۔ جب بھی ہماری سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے ۔