مقبوضہ کشمیر: بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ،17 فوجی ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 18 ستمبر 2016 11:01

مقبوضہ کشمیر: بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ،17 فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملےکے نتیجے میں17فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا نے 17فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی ،تمام حملہ آوروں کو بھی مار دیا گیاہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے روس اورامریکا کا دورہ منسوخ کردیاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکےعلاقے بارہ مولا کے اڑی سیکٹر میںمسلح افراد نے بریگیڈ ہیڈکوارٹرپر حملہ کیا، فائرنگ اور دھماکے کے باعث کئی بیرکوں میں آگ لگ گئی۔

حملے میں 17 فوجی ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بریگیڈ ہیڈکوارٹرپر حملے کرنے والوں کی تعداد 4 ہے، کارروائی کے بعد تمام حملہ آوروں کو ماردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق مسلح افراد نے سب سے پہلے انفنٹری بٹالین کے اڈے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کی، مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی۔ ادھر غیرملکی نیوز ایجنسیوں کے مطابق حملے میں 10 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور اڑی سیکٹرحملے کے بعد بھارتی وزیرداخلہ نے روس اور امریکا کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔