شکارپور سے گرفتار خودکش حملہ آور کے سنسنی خیزانکشافات،چچا گرفتار
والد رحم گل اور چچا افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر ملا فضل اللہ کے ساتھ تھے،عثمان
اتوار 18 ستمبر 2016 11:00
شکار پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء ) شکارپور سے گرفتار خودکش حملہ آور عثمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اسکے والد رحم گل اور چچا افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے اھم کمانڈر ملا فضل اللہ کے ساتھ تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار عثمان کے چچا کو حب سے حراست میں لے لیا گیا ۔
(جاری ہے)
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شکار پور سے گرفتار خودکش حملہ آور عثمان نے انکشاف کیا ہے کہ اسکا والد رحم گل سوات آپریشن کے دوران گرفتار بھی ہوا۔
رہائی کے بعد رحم گل اہل خانہ کے ساتھ کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاوٴن منتقل ہوگیاتھا لیکن رینجزر کے چھاپوں کے باعث کچھ ہی مہینوں میں پورا گھرانہ حب منتقل ہوگیا۔ گرفتار خودکش حملہ آور کے مطابق اس کے والد رحم گل افغانستان میں ہی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ گرفتار عثمان کے مطابق ایک چچا نواب گل افغانستان میں رہائش پذیر ہے۔ ذرائع کے مطابق عثمان کے ایک چچا نور گل کو بھی سکیورٹی اداروں نے حب سے حراست میں لے لیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.