جاری مالی سال2016-17ء کے دوران سرمایہ کاری اور بچتوں کی شرح مجموعی قومی پیداوار( جی ڈی پی) کے 17.7فیصد تک بڑھنے کی توقع

اتوار 18 ستمبر 2016 10:48

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) جاری مالی سال2016-17ء کے دوران سرمایہ کاری اور بچتوں کی شرح مجموعی قومی پیداوار( جی ڈی پی) کے 17.7فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے جس سے پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مخصوص مدت کیلئے کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح جی ڈی پی کے 16.1فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بچتوں کا ہدف جی ڈی کا 16.2فیصد مقرر کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت کی جانے والی سرمایہ کاری میں اضافہ کے باعث ملک میں ہونے والی مجموعی سرمایہ کاری اور بچتوں کا تناسب جی ڈی پی کے 17.7فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :