مقبوضہ کشمیر:بارہ مولہ میں بریگیڈہیڈکوارٹر پر مسلح افراد کا حملہ، 3 فوجی ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 18 ستمبر 2016 09:18

مقبوضہ کشمیر:بارہ مولہ میں بریگیڈہیڈکوارٹر پر مسلح افراد کا حملہ، ..

بارہ مولا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیرکےعلاقے بارہ مولا کے اڑی سیکٹر میں مسلح افرا د نے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا ہے، حملے میں 3فوجی ہلاک اور18 زخمی ہوگئے،فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے روس اورامریکا کا دورہ منسوخ کردیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولامیں بھارت کی فوجی بریگیڈ کے ہیڈکوارٹرز پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے ، کئی گھنٹے سے فائرنگ جاری ہے جبکہ حملے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا کے مطابق بارہ مولا بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر حملے کرنے والوں کی تعداد 4 ہے، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار پہنچ گئے ہیں جبکہ علاقے میں متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔ مسلح افراد اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :