امریکی شہر نیو یارک سٹی میں دھماکا، 26 افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 18 ستمبر 2016 08:54

امریکی شہر نیو یارک سٹی میں دھماکا، 26 افراد زخمی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر۔2016ء)نیو یارک سٹی کے علاقے مین ہیٹن چیلسی میں دھماکاہوا ہے،جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق دھماکا 14 منزلہ عمارت کے قرین کچرے کے ڈبے میں ہواہے۔دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور پولیس دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

خبرایجنسی کے مطابق پولیس نے علاقےکو گھیرےمیں لےلیاہے،جبکہدھماکےکی جگہ کےقریب2 عمارتیں خالی بھی کرالی گئیں ہیں۔ دھماکا نابینا افراد کے ایک ادارے کے قریب ہوا ۔ادارے میں نابینا افراد کو تربیت،رہائش اور دیگر سہو لیات فراہم کی جاتی ہیں ۔پولیس نے ادارے کے اندر موجود افراد کو عمارت میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے ۔