پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو لیڈیز ونگ کا ڈویژنل اجلاس

ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:25

لاڑکانہ ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو لیڈیز ونگ کا ڈویژنل اجلاس المرتضیٰ ہاؤس میں ڈویژنل صدر آپا پروین چانڈیو کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی 20 ویں برسی کے متعلق غورو خوص کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع کے تمام تحصیلوں اور شہروں کی خواتین رہنماوٴں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جنرل باڈی اجلاس منعقد کرکے 20 ستمبر پر شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے قافلوں کی صورت میں گڑھی خدابخش بھٹو پہنچیں۔ اجلاس میں پی پی پی شہید بھٹو کی خاتون رہنماوٴں شمع بھٹو، نسیم چانڈیو، ارباب خاتون بروہی، وزیران ابڑو، امیران شیخ، عائشہ لاشاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔