فریضہ حج ادا کرنے والے 216 پاکستانیوں کو لے کر نجی ائیرلائن ایئربلوکی پہلی پرواز بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پہنچ گئی،وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حجاج کرام کا استقبال کیا
ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:12
اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء) فریضہ حج ادا کرنے والے 216 پاکستانیوں کو لے کر نجی ائیرلائن ایئربلوکی پہلی پرواز ہفتہ کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پہنچ گئی، ائیرپورٹ پر وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ انہوں نے حجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔
اس موقع پر ائیرپورٹ انتظامیہ، وزارت مذہبی امور کے اعلی حکام بھی ان کے ھمراہ تھے ۔ حجاج کرام نے حکومت کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
وزارت کے ترجمان اور قائمقام سیکرٹری وزارت مذہبی امور نور زمان نے بتایا کہ حجاج کرام کو وطن واپس لانے کے لئے حج پروازوں کا اختتام 16 اکتوبر کو ہو گا۔جس کے تحت پرائیویٹ اور سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے 143368حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا۔
ہفتہ کو 150حجاج کرام کو لے کر ایک اور پرواز فیصل آباد پہنچی ہفتہ کو ملک کے مختلف ایئرپورٹس پرجدہ سے حاجیوں کو وطن واپس لانے والی 10پروازیں اتریں۔قبل ازیں وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیرمملکت پیر امین الحسنات نے جدہ میں وطن واپس آنے والے حاجیوں کو الوداع کیا اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.