وزیراعظم کے فون کے بعد راؤ انوار کو ہٹانے کا تاثر غلط ہے،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا وضاحتی بیان

ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وزیراعظم کے فون کے بعد راؤ انوار کو ہٹایا گیا ، سندھ حکومت کسی مجرم کو معاف نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنما تاثر دے رہے ہیں کہ معطل ایس ایس پی راؤ انوار کو وزیراعظم کے کہنے پر ہٹایا گیا لیکن یہ تاثر غلط ہے ، اس کے ہٹانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت قانون کی حکمرانی کے لئے کام کر رہی ہے اور کسی مجرم کو معاف نہیں کرے گی، صوبائی حکومت جمہوری اقدار کی پاسداری کر رہی ہے ۔ (

متعلقہ عنوان :