بوستان میں175افرادکی پشتونخواء میپ میں شمولیت کااجتماع

پشتونخواء میپ وطن کے تمام عوام کیلئے جدوجہدکرنے والی پارٹی ہے،عبدالرحیم زیارتوال،سیدلیاقت آغا،عیسیٰ خان روشان،اے کے بوستانی اورآزادخان کا خطاب

ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ پشتونخوا وطن کے تمام عوام کی ہر شعبہ زندگی میں ہر قسم کے مفادات کے تحفظ کرنے اور ان کے حقوق واختیارات کے حصول کی جدوجہد کرنیوالے پارٹی ہے حالات کتنے ہی گھمبیر کیوں نہ ہو پشتون افغان غیور ملت اپنے اکابرین کے تاریخی وطن کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنی زیست کی جدوجہد کو ہر حالت میں کامیابی سے ہمکنار کریگی ۔

ہمارے عوام جس بدترین مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ان سے نجات کیلئے مزید جدوجہد ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی کے صوبائی سیکرٹری پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال ، رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغ ، ڈسٹرکٹ چےئرمین پشین محمد عیسیٰ خان روشان ، علاقائی سیکرٹری اے کے بوستانی اور آزاد خان نے بوستان میں 175افراد کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو ووٹ کی طاقت خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی طویل جدوجہد اور جیلوں کے بعد نصیب ہوئی جبکہ عوام کی حکمرانی کی جدوجہد کے حصول کے دوران بھی عوام دشمن عناصر فتویٰ بازی کرتے رہے لیکن حق کی فتح ہمیشہ اٹل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افعان مہاجرین کے نام پر پشتونخوا وطن کے عوام پر سرزمین تنگ کرنے اور ہمارے عوام کی تذلیل ناقابل برداشت ہے ۔

افغان مہاجرین اقوام متحدہ کے قانون کے تحت رہائش پذیر ہے اس کے نام پر تمام عوام کی بے عزتی قابل گرفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتون عوام کے لاکھوں شناختی کارڈ بلاک کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں اور قومی شناکٹی کارڈ ہمارے عوام کا حق ہے پشتونون کیلئے شناختی کارڈز کے امتیازی قوانین قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے اور ہر ادارے کو اپنی آئینی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی کے ہاتھوں شکایات اور رویہ کا حکومت کے نوٹس میں ہے انھیں عوام کی حفاظت کرنی ہوگی ان کی عوام کے ساتھ غیر انسانی سلوک ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8اگست کے شہدا کا واقعہ ہماری تاریخ نہ بھولنے والا واقعہ ہے اور اس سے ہمارے تعلیم یافتہ قانو ن دان افراد کی ایک پوری نسل برباد ہوئی ہے وکلاء کے ساتھ ہونیوالی اس بدترین دہشتگردی کے مجرموں تک پہنچنا لازمی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو ملک کے آئین کا احترام کرنا ہوگا اور آئین نے عوام کے حقوق اور اختیارات کی گارنٹیدی ہے جس پ عملدرآمد ہر ادارے کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے غیور عوام کو کسی بھی صورت اور کسی بھی حالت میں خوف وہراس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہمارے غیور عوام متحدومنظم ہوکر ہر قسم کے ظلم وجبر کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی خارجہ اور داخلہ پالیسیاں تمام قوموں کے صلاح ومشورے اور تجاویز سے بننی چاہیے اور وہ داخلہ وخارجہ پالیسیاں ہمارے ملک اور عوام کیلئے مفید ہونگے ۔ اس کے بغیر ملک کو بحرانوں سے نہیں نکالا جاسکتا ملک کی استحکام، جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالادستی جمہور اور آئین کی حکمرانی میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی جمہوری قوتوں نے جمہوریت کیخلاف سازشوں کو ناکام بنا کر عوام کے حق حکمرانی کا بروقت دفاع کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے ہر سطح کے عوامی نمائندے عوام کے خادم ہے اور عوام کے مشکلات کے خاتمے کی جدوجہد کرتے ہوئے عوام کے حقوق پر کسی بھی سطح پر سودا بازی نہیں کرینگے اور نہ کسی کو کرنے دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے خان شہید کے دور سے لیکر آج تک غیور عوام کی حقوق واختیارات ملی تشخص ملی وحدت کے حصول کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور آج تک کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں رہے۔

مقررین نے شمولیت کرنیوالے کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اس امید کا اظہار کیاکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کی رہنمائی میں قومی حقوق ، جمہوریت کیلئے جدوجہد کرتے رہے گے اور اس راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ آخر میں جلسہ کے شرکاء سے اپیل کی گئی کہ وہ 8اگست کے شہدا کے چہلم کے موقع پر 19ستمبر کو کوئٹہ کے صادق شہید گراؤنڈ میں پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ عام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :