وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی آغا نواب شا ہ کی سانحہ کوئٹہ کے شہید وکلاء کی رسم چہلم میں شرکت

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے بین الصوبائی رابطہ آغا نواب شا ہ اور اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر علاؤ الدین کاکڑ نے ہفتہ کے روز سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء بیرسٹر داؤد کاسی اور باز محمد کاکڑ کے چہلم میں شرکت کی، انہوں نے ورثاء سے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری اور مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی جانب سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا، مسلم لیگ(ن) کے نمائندگان کی حیثیت سے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت 8اگست کے خودکش بم دھماکہ میں شہید ہونے والے وکلاء ، صحافیوں اور دیگر افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء نے جس صبرو تحمل اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس پر صوبے کے عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :