سربراہ ایم کیوایم پاکستان کا خواجہ اظہارالحسن کی والدہ کی علالت پراظہارِ تشویش

حق پرست عوام وکارکنان خواجہ اظہارالحسن کی والدہ کی صحت یابی کیلئے اﷲ تعالیٰ کے حضورکریں،فاروق ستارکی اپیل

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کی والدہ کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے حق پرست عوام ماؤں،بہنوں،بزرگوں اورایم کیوایم کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ خواجہ اظہارالحسن کی والدہ کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے اﷲ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔