انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ12 مئی ، ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال میں دہشتگردوں کے علاج کرانے کے مقدمے میں کراچی کے مئیر وسیم اختر کی درخواست ضمانت کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ12 مئی سمیت ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشتگردوں کے علاج کرانے کے مقدمے میں ملوث کراچی کے مئیر وسیم اختر کی درخواست ضمانت کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی ،ہفتے کو سماعت کے موقع پر ملزم وسیم اختر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کے ان کے موکل کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں پہلے ڈاکٹر عاصم کے کیس میں ملوث کیا گیا پھر اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات اور 12 مئی کے کیسز میں بھی نامزد کردیا گیا ،وکیل صفائی کے مطابق وسیم اختر منتخب مئیر ہیں انہیں فرض کی ادائگی میں مشکلات کا سامنا ہے ،وکیل صفائی کے مطابق وسیم اختر براہ راست کسی مقدمے میں ملوث نہیں ہیں،فاضل عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔