وزیر اعلی سندھ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مار گریٹ ایڈمسن کی ملاقات ،مراد شاہ کی آسٹریلوی سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مس مار گریٹ ایڈمسن نے وزیراعلی ہا?س میں ملاقات کی ،ملاقات کے دوران آسٹریلوی ٹریڈ کمشنر طاہر محمود بھی موجود تھے ،اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے آسٹریلوی سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت بھی دی،انہوں نے کہاکہ توانائی ،زراعت، لائیو اسٹاک اور ایریگیشن میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،وزیر اعلی نے کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کو سکیورٹی سمیت ہر طرح کا بھر پور تعاون فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :