ایف آئی اے نے ایگزٹ کے مالک شعیب شیخ اور ان کے دیگر 13 ساتھیوں کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:42

ایف آئی اے نے ایگزٹ کے مالک شعیب شیخ اور ان کے دیگر 13 ساتھیوں کی ضمانت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے ایگزٹ کے مالک شعیب شیخ اور ان کے دیگر 13 ساتھیوں کی ضمانت کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کردیا ،ایڈوکیٹ آن ریکارڈ عبدالسعید غوری نے کراچی رجسٹری میں ہفتہ کو سماعتوں کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت عالیہ سندھ نے ملزمان کی ضمانت منظور کر کے غلطی کی ہے ،ہائی کورٹ کے فیصلے سے ملزمان کو غلط ریلیف ملا ہے ،لہذا ان کی ضمانتیں منسوخ کر کے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے،وکیل ایف آئی اے کے مطابق ایگزیکٹ کی جانب سے جعلی ڈگریاں جاری کئیے جانے سے ملک کی بد نامی ہوئی ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :